آئی جی سندھ کی عیدالاضحی کیلیے پلان تیارکرنے کی ہدایت

330

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تمام پولیس افسران کو عیدالاضحی  کے حوالے سے کنٹی جینسی پلان تیارکرنے کی ہدایت کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ  نے جاری کردہ ہدایات میں کہا ہے کہ پولیس افسران چرم قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد اور سیکیورٹی کے اقدامات کو غیرجانبدار بنانے  کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیتے ہوئے فوری پلان مرتب کیا جائے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس افسران رجسٹرڈفلاحی و سماجی اداروں، تنظیموں، مدارس وغیرہ ودیگر اسٹیک ہولڈرز کو چرم قربانی کواکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگرضروری دستاویزات کے عمل کو یقینی بنانے کیلیے پلان تیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام مساجد،امام بارگاہوں،عیدگاہوں،نمازعیدکے دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کاجائزہ لیا جائے اور بعدازاں انہیں درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے ناصرف متعلقہ پولیس بلکہ پولیس کمانڈوز کی تعیناتیوں کوبھی یقینی بنایاجائے۔