ایران سے مذاکرات کچھ دنوں میں شروع ہوں گے،یورپی یونین

366

تہران:ایران کے ساتھ 2015میں طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے سے متعلق امریکا کے بالواسطہ مذاکرات جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایرانی وزیرخارجہ نے یورپی یونین کے اعلی سفارت کارجوسیپ بوریل کے بیان کے ردعمل میں کہی۔انھوں نے مذاکرات میں کئی ماہ سے جاری تعطل کو ختم کرنے پر زور دیا ۔

وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ کہ ہم آنے والے دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے لیے اہم بات یہ ہے کہ وہ 2015 کے معاہدے کے اقتصادی فوائد کو مکمل طور پر حاصل کرے۔

انھوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل کے ساتھ تہران میں ایک طویل لیکن مثبت ملاقات کی ہے۔بوریل نے تہران میں ٹیلی ویژن سے نشرہونے والی نیوزکانفرنس میں اس توقع کا اظہار کیا کہ ہم آنے والے دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے اورتعطل کو ختم کریں گے۔تین ماہ ہوچکے ہیں اور ہمیں کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ میں تہران اور واشنگٹن میں کیے گئے فیصلے پر بہت خوش ہوں۔