چیف الیکشن کمشنر  کی  ایم کیو ایم کے وفد کو ملاقات کی دعوت

214
چیف الیکشن کمشنر  کی  ایم کیو ایم کے وفد کو ملاقات کی دعوت

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے ساتھ سندھ بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں  کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا  ۔

اتوار کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو ملاقات کی دعوت دی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے ساتھ سندھ بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں  کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا  ۔  

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ مذکورہ پارٹی سے فوری رابطہ کریں۔