یوپی کے وزیر اعلیٰ نے مسلم مخالف حکومتی اقدامات کو کامیابی قرار دیدیا

495

لکھنو: بھارتی ریاست یوپی کے انتہا پسند متعصب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف اقدامات کو اپنی کامیابی قرار دے دیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف اقدامات کو بطور کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر سڑکوں پر نماز پڑھنا بند ہو گیا، غیر قانونی سلاٹر ہاﺅسز کو تالے لگا دئیے اور مساجد کے لاﺅڈاسپیکر اسکولوں اور اسپتالوں کو عطیہ کردئیے۔

انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو پی کے وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تشکیل کے بعد ہندو تہوار اور ان سے متعلق تقاریب دھوم دھام سے منائی جارہی ہیں۔ یہ وہی یوپی ہے جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر فسادات ہوتے تھے۔ اب آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلی بار عید کے موقع پر سڑکوں پر نماز نہیں پڑھی گئی۔