برطانیہ میں ریلوے کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

329
railway workers

ؒلندن: برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے،ملازمین کی جانب سے مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا گیاہے،ہڑتال کے باعث مسافروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔

ریلوے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔ ریلوے یونین اور حکومت کے درمیان مذاکرات ابھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے۔  40 ہزار ریلوے ملازمین ، بحری اور ٹراسپورٹ یونین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے دو دن احتجاج کے دوران کافی تعداد میں لوگ دفتروں کو نہیں پنہچ سکے اور گھروں سے بیٹھ کر کام کیا۔ ٹرینیں معطل ہونے کے باعث لندن سمیت بہت سی بڑی تقریبات میں میں لوگوں کا رش نہیں دیکھا گیا۔ سمندری مقامات سمیت بورنی ماو¿تھ، بلیک پول، مارگیٹ، لنڈوڈنو، اور سکیگنیس۔ اور کارن وال میں کوئی ٹرینیں نہیں چل رہی۔مسافر جنہوں نے ٹرینوں کے ٹکٹ ہفتہ کے روز کے لیے بک کرواے تھے اکو ہدایت کی گہی ہیںکہ وہ اپنی رقم واپس لینے کے بجائے اتوار اور پیر کو سفر کر لیے۔