ماہانہ 50 ہزار آمدن والا تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس سے مستثنا

541

کراچی: حکومت نے نظر ثانی کے بعد آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں ماہانہ 50 ہزار روپے یا سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن والے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس کی چھوٹ دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کے نظر ثانی شدہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کے لیے انکم ٹیکس سلیبز کی تعداد کم کرکے 7 کردی ہیں، جس کے بعد 6 لاکھ سالانہ آمدن پر صفر ٹیکس اور 6 سے 12 لاکھ سالانہ آمدنی رکھنے والوں پر 2.5 فیصد ٹیکس ہوگا۔

10 جون کو پیش کیے گئے بجٹ میں صرف 6 لاکھ روپے تک والوں پر 100 روپے سالانہ ٹیکس لاگو کیا گیا تھا مگر اب اس کو بڑھا دیا گیا ہے- اسی طرح سالانہ 12 سے 24 لاکھ کی آمدنی رکھنے والوں پر 15 ہزار روپے فکس ٹیکس کے علاوہ 12.5 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا  جو سالانہ 12 لاکھ سے اوپر والی رقم پر ہوگا۔