ن لیگ اور ایم کیو ایم میں قربتیں بڑھنے لگیں

266

کراچی : وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ طویل مدتی پارٹنر شپ قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، امین الحق اور کشور زہرہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کے دست و بازو بن جائیں تو سندھ اور ملک کی بہتری ہوگی۔

قبل ازیں خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں جب (ن) لیگ کا ایک وفد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچا تو سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو عامر خان، ڈپٹی کنوینئروسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق نے ان کا استقبال کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں تلخیاں ہوئیں لیکن تعلقات خراب نہیں ہوئے، بہت سے مذاکرات ایسے تھے جو میڈیا کی نظر میں نہیں آئے، ملاقات میں رابطہ کمیٹی بنانے کی بات ہوئی جو ہمیں قبول ہے، اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا۔