کراچی کی خدمت کیلیے جماعت اسلامی ہی بہترین انتخاب ہے، لیاقت بلوچ

347
best choice

کراچی: نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان،سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی کے عوام شہری حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی پر ہی اعتماد کریں گے۔کراچی کے عوام کی خدمت کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین چوائس ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ ووٹر کو پختہ یقین ہے کہ کراچی کے عوام کی خدمت کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین چوائس ہے سندھ میں طویل مدت سے پی پی پی کی حکومت نے جمہوریت، سیاست، عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کے لیے اور بااختیار بلدیاتی نظام دینے کی بجائے وڈیروں، مفاد پرستوں، کرپٹ مافیا کا تحفظ کرکے غیر جمہوری، غیر آئینی روش اختیار کی. اسی لیے پورے سندھ میں عوام کی حالت زار، بستیوں، گلیوں، شہروں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ تمام جماعتوں نے سندھ کے عوام کو بلدیاتی انتخابات سے محروم رکھنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا. الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ نے اپنا کردار ادا کیا ہے، جماعت اسلامی می عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے،سندھ کے عوام ترازو نشان کو اپنا انتخابی نشان بنائیں، عوام خوشحال اور پاکستان اسلامی بنے گا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختصردورہ کراچی کے موقعہ پر صوبائی امیرمحمد حسین محنتی اورحافظ نعیم الرحمان کے ساتھ بلدیاتی انتخابات پرتبادلہ خیال کے دوران کیا۔ لیاقت بلوچ نے سابق میئر کراچی ڈاکٹرفاروق ستار سے والدہ کی وفات پراظہار تعزیت اورقباءآڈیٹوریم میںجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیروناظم انتخابات ممتازحسین سہتو کی عادت وجلد صحتیابی کی دعا کی۔

لیاقت بلوچ  کا مزید کہنا تھاکہ میاں شہباز شریف حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ملک کو اقتصادی تباہی کے سمندر میں پھینک دیا ہے. قومی بجٹ کوٹشو پیپر بنالیا گیا ہے آئی اہم ایف کی ڈکٹیشن مسلط کرنے سے مہنگائی، بے روزگاری، صنعتوں کی بندش کا نیا عذابی ریلہ آئے گا. پی ٹی آئی، اتحادی حکومت اپنی غلطیاں، ناکامیاں تسلیم کریں، قوم سے معافی مانگیں، ضد، ہٹ دھرمی چھوڑ کر قوم کو درپیش بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی ڈائیلاگ کریں۔