عمران خان کا 2 جولائی کو تمام بڑے شہروں میں احتجاجی جلسوں کا اعلان

258
imported government

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 2 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے پریڈ دارالکومدارالدرپریڈ گراؤنڈ میں حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے کا اعلان کرتے ہوئے تمام بڑے شہروں کے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ہفتے کی رات کو جلسے کریں۔

اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کروں گا جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے لوگ جمع ہوں گے جبکہ آپ (کارکنان) اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے جلسوں میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔

حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس ٹیکس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا – کئی صنعتیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور کئی صنعتوں نے ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

سپرٹیکس سے کارپوریٹ ٹیکس 40 فیصد ہوجائے گا جبکہ بھارت اور بنگلا دیش میں یہ ٹیکس 25 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کا معاشی قتل کردیا ہے اور اس پر سپر ٹیکس سے چیزیں بنانے کا خرچہ اور انڈسٹری پر بوجھ بڑھے گا۔