مسجد الحرام و مسجدِ نبوی میں قالینوں کی صفائی اور خوشبو کا بہترین انتظام

309
Excellent arrangement

مکہ مکرمہ: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں حج سیزن میں زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے غیر معمولی اقدامات میں دونوں مقدس مقامات کی قالینوں کی صفائی ستھرائی اور انہیں معطر کرنے کا عمل بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں 25 ہزار قالین ہرنماز سے قبل جھاڑے جاتے اور انہیں خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے تاکہ زائرین اور نمازی زیادہ آرام اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ 1443ھ کے حج کے موقعے پریوم عرفہ اور عید کی نماز کے لیے مسجد نبوی کے مغربی صحن میں تمام با جماعت نمازوں کے لیے مختلف سائز کے 25 ہزار قالین بچھائے جائیں گے جن میں 7 ہزار قالین مسجد نبوی کے مغربی حصے جسے کچھ عرصہ قبل تیار کیا گیا ہے میں بچھائے جائیں گے۔

کام کی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ ہر نماز سے پہلے اوربعد میں قالینوں کو جھاڑو دینے، دھونے، جراثیم کشی اور خوشبو لگانے کے کام کو تیز کرنے کی خواہاں ہے تاکہ مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے اور حجاج کرام کی خدمت کی جا سکے۔حرمین شریفین میں نمازیوں کے لیے بچھائے جانے والے قالینوں کے معیار کا خاص توجہ دی جاتی ہے۔