ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، چودھری شجاعت کے بھائی کا نئی جماعت بنانے کا اعلان

294

گجرات: مسلم لیگ ق میں تقسیم سے متعلق پھیلنے والی خبروں اور افواہوں کی صداقت سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ ق میں پھوٹ پڑ گئی، اور پارٹی کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
گجرات میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری وجاہت حسین کا کہناتھا کہ عمران خان کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کریں گے، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی کا کہنا تھا کہ مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کریں گے، اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ ن لیگ کی حکومت چودھری پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ پر مقدمات درج کروا رہی ہے۔