مطلوبہ رقم سے 5 گنا زیادہ نکلنے پر اے ٹی ایم کے باہر رش لگ گیا

1291

نئی دہلی: بھارت کے شہرناگپورکے ایک اے ٹی ایم سے پانچ گنا رقم نکلنا شروع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 500 روپے نکالنے والے کو 2500 روپے ملے تو وہ خوشی سے نہال ہوگیا۔ پانچ گنا رقم نکلنے کا سنتے ہی اے ٹی ایم کے باہررش لگ گیا اور لوگوں نے دو تین گھنٹوں میں تقریبا پانچ لاکھ روپے نکال لئے۔

بعد ازاں ایک شہری کے اطلاع دینے پرپولیس نے آ کر اے ٹی ایم کوسیل کردیا۔ بینک نے رابطہ کرنے پرکہا کہ تیکنیکی خرابی کے باعث دگنی رقم نکلی تاہم سیکورٹی وجوہات کے باعث تیکنیکی خرابی کی تفصیل نہیں بتائی۔

بینک کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ رقم لے کر گئے ہیں ان کے بینک اکاؤنٹس کا پتا لگانے اورزائد رقم واپس لینے کی کوشش کی جائے گی۔