سرکاری ٹی وی پر پٹرول چوری کا طریقہ بتانے کی وڈیو نشر

304

ایتھنز: یونان کے سرکاری نشریاتی ادارے پر پیٹرول چوری کرنے کا طریقہ بتانے کی وڈیو نشر ہو گئی، جس کے بعد سرکاری ٹی وی عوام کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ایسے حالات میں سرکاری نشریاتی ادارے پر پائپ کے ذریعے گاڑی سے پیٹرول چوری کرنے کا بتانے کی ویڈیو نشر کردی گئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 22 جون کو نشر ہونے والے پروگرام میں رپورٹ نے بتایا کہ یہ بہت زیادہ مشکل کام نہیں، درحقیقت آپ کو تو کسی خصوصی ٹیوب کی بھی ضرورت نہیں، ایک عام پائپ سے بھی گاڑی سے پیٹرول نکالا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی سے پیٹرول کو نکالنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک مکینک نے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جہاں سے گاڑی کے پیٹرول ٹینک سے ایندھن کو چرایا جاسکتا ہے۔ اس وڈیو کو اب تک تقریباً دو لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔