صہیونی فوج کی دہشت گردی جاری، 12 فلسطینیوں کو اغوا کرلیا

325
terrorism

غرب اردن: قابض اسرائیلی فوج نے مختلف واقعات میں 12 فلسطینیوں کو اغوا اور چار کو زخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینیوں کے خلاف یہ کارروائیاں مقبوضہ یروشلم اور مغربی کنارے کے علاقوں میں میں کیں۔اسرائیلی قابض فوج نے حماس کے ایک سینئیر ذمہ دار غسان الذوبی کو بھی اغوا کیا ہے۔ ان کے علاوہ اسلامی جہاد کے ذمہ دار اسامہ الحروب کو جنین کے علاقے سے اغوا کیا گیا ہے۔ جبکہ چھ دیگر فلسطینی شہریوں کو فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ سے اٹھایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک اغوا کی واردات طوباس شہر سے متصل الفاریہ کیمپ میں کی گئی۔علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں بیت الاولا ٹاون کے الفوارکیمپ ، رام اللہ اور اریحا میں بھی کی گئی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان زخمی نوجوانوں میں سے ایک کو زیادہ خراب حالت میں بیت جالہ ہسپتال لے جایا گیا۔ ان اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر بارہ فلسطینیوں کو اغوا یا گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے ابھی تک کسی کے بارے میں نہیں معلوم کہ اسے کہاں لے جایا گیا ہے اور کیوں اٹھایا گیا ہے۔ چار زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے ایک شدید زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔