امریکا سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے ہتھیاروں کا نظام یوکرین پہنچ گیا

419

واشنگٹن: امریکا سے بھیجا گیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز(ہیمارس)یوکرین پہنچ گیا ہے۔یہ طاقتور ہتھیاروں کا ایک نظام ہے۔اس سے یوکرائن کو امید ہے کہ روس کے حملے کا رخ موڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

امریکی میڈیاکے مطابق روس کی افواج یوکرین کے مشرق میں ڈونبس کے نام سے معروف صنعتی مرکز پر قبضہ کرنے کی کوشش میں آگے بڑھ رہی ہیں۔یوکرین کویہ خدشہ لاحق ہے کہ اس کے کچھ فوجیوں کو روسی گھیرے میں لاسکتے ہیں۔

یوکرین کے وزیردفاع اولیکسی ریزنیکوف نے ہیمارس کی آمد کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ ان طاقتورآلات پرمیرے امریکی ساتھی اوردوست وزیردفاع لائیڈآسٹن کا شکریہ! روسی قابضین کے لیے موسم گرما گرم رہے گا۔

انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ بہت سے نظام کیسے آئے ہیں۔یوکرین کا کہنا تھا کہ اسے روسی راکٹ سسٹم کی رینج سے بہترمطابقت رکھنے کے لیے ہیمارس نظام کی ضرورت ہے۔

اس کے بارے میں ان کاکہنا تھا کہ ڈونبس میں یوکرینی پوزیشنوں کومارنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیاجارہا ہے۔

وائٹ ہاﺅس نے کہاکہ اسے یوکرائن کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ طویل فاصلے تک مارکرنے والے ہتھیاروں کو روسی علاقے پر حملے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا،جس سے تنازع بڑھنے کاخدشہ ہے۔