سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتظامات مکمل

314
local body elections

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے انتظامات مکمل کر لئے اور تمام سکیورٹی اداروں بشمول فوج اور رینجر سے رابطے میں ہے ۔

الیکشن کمیشن کو پاک فوج ، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سندھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے دوران لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کےلئے دوسرے اضلاع سے فوری طور پر نفری ان اضلاع میں تعینات کی جائے جہاں پر الیکشن ہو رہے ہیں ۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمدپر یقین دلایا ہے۔

الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دوران پاک فوج اور رینجر ز کے جوان تمام حلقہ جات میں پیٹرولنگ کریں گے اور امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔اس سلسلے میں Rangers اور Police جوائنٹ پٹرولنگ (Joint Patrolling and QRF Mode)کریں گے ۔الیکشن کمیشن انتخابات سے پہلےا ور انتخابات کے دن تمام انتخابی عمل کی مکمل مانیٹرننگ کرئے گا اور مذکورہ بالا ادارے اور وزارت داخلہ کے حکام انتخابا ت کے پر امن انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے ۔ان دونوں میں الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے کسی قسم کی معاونت کے لئے الیکشن کمیشن کے مرکزی اورصوبائی کنٹرول روموں سے رابطہ کیا جا سکتاہے ۔