پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی قیادت ایک ہی در کے ملنگ ہیں، ڈاکٹر طارق سلیم  

381
the same door

راولپنڈی:  امیرجماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ تحریک انصاف،نوازلیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی درکے ملنگ اورریمورٹ سے چلنے والی کٹھ پتلیاں ہیں۔

ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ سودی نظام اور آئی ایم ایف کی غلامی معاشی تباہی کی بڑی وجہ ہے ہرآنے والے حکمران نے اپنی عیاشیوں کے لیے بیرونی قرض لیے جس کے اثرات ملک وقوم پرپڑے،عوام قومی اورعام انتخابات میں تباہی مسلط کرنے والوں سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لے جماعت اسلامی نے پنجاب بھرمیں قومی اورصوبائی امیدوارنامزد کردئیے ہیں ترازو کے ذریعے ملک کوحقیقی اسلامی وفلاحی ریاست بنائیں گے،سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں،کرپشن اورسودی نظام کے خاتمے کے لیے 25جون سے ٹرین مارچ کاآغازکررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے منگووال میں منعقدہ زونل ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیرضلع سیدضیاء اللہ شاہ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،ڈاکٹرخالدمحمودثاقب،چوہدری انصرمحمود ھول،چوہدری سجاداحمدوڑائچ سمیت ذمہ داران،کارکنان اور اہل علاقہ مردوخواتین کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

ڈاکٹرطارق سلیم کا کہنا تھاکہ عمران خان نے 2018میں ایمپائرکوساتھ ملا کرفیڈرحاصل کرلیا لیکن اپنی حرکتوں کی وجہ سے پانچ سالہ اقتدارپورے نہ کرسکے اب پھروہ فوج کوسیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں جوشرمناک اقدام ہے۔تحریک انصاف،نوازلیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی درکے ملنگ اورریمورٹ سے چلنے والی کٹھ پتلیاں ہیں،لوکل اورعالمی اسٹیبلشمنٹ کے غلاموں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے حکمران ہوش میں نہ آئے توو ہ بلٹ پروف گاڑیوں ا ورمحلات میں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔قوم اپناطرزانتخاب بدلے اورملک کوتباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لے کرجماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کا ساتھ دے،

ان کا کہنا تھا کہ ترازوعدل وانصا ف کی علامت ہے جماعت اسلامی کوجس سطح پربھی حکمرانی کا موقع ملاہمارے وفاقی وصوبائی وزراء،ممبران پارلیمنٹ،میئرزنے خدمت کی تاریخ رقم کی۔ ملک میں سیاسی خلا ہے ذمہ داران وکارکنان عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور بلدیاتی وقومی انتخابات کی بھرپورتیاری کریں۔