سندھ: ہفتے کے کاروباری مراکز اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ

322

کراچی: سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔

 ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے جمعہ ہوٹل، ریسٹورنٹ 11کے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔