کرکٹ کا نیا فارمیٹ ٹی 6متعارف، دلچسپ قوانین جاری

330

ٹی 20اور ٹی 10کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ایک اور فارمیٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 6متعارف کروادیا گیا ہے جس کے دلچسپ قوانین بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ دس اوورز فی اننگز کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں تیزی آئے گی جبکہ اس فارمیٹ کے اصول کے مطابق 60گیندیں فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز کا خاتمہ ہوجائے گا۔

 اس فارمیٹ کے قوانین کے مطابق پہلی 30گیندیں ایک اینڈ سے پھینکی جائیں گی اور پھر باقی 30گیندیں دوسرے اینڈ سے پھینکی جائیں گی، اگر مقررہ وقت میں 54گیندیں نہیں کرائی گئیں تو آخری 6گیندوں کے لیے ایک فیلڈر کم ہو جائے گا۔

قوانین کے مطاق شائقین  مسٹری فری ہٹ  کو ووٹ دیں گے، اس گیند پر بلے باز آٹ نہیں ہوں گے، 10میں سے 2اوور پاور پلے ہوں گے، تیسرا پاور پلے اوور پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگا کر لیا جا سکتا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق کیریبینز میں اس فارمیٹ کا پہلا ایڈیشن 24سے 28اگست تک ہوگا جس میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ میں دنیا بھر کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔