جامعہ کا کوئی پرسان حال نہیں، ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی یونیورسٹی

526

کراچی:جامعہ کراچی میں بی اے پرائیویٹ، بی اے ریگولر اور جامعہ کراچی کے مارننگ و ایوننگ پروگرام کے طلبہ وطالبات کے پریکٹیکلز اور لیبز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے متاثر ہورہی ہیں۔

جامعہ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے ترجمان باسق بن ندیم نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے  طلبہ و طالبات کو پیپرز کے دوران  پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،  جامعہ کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نظر نہیں آیا۔

باسق بن ندیم کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو جامعہ کراچی شہر کی سب سے بڑی جامعہ ہے، کے الیکٹرک کو جامعہ کراچی میں بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا چاہیےتاکہ معماران وطن اپنے روشن مستقبل کی متوجہ ہوں سکے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی کے انتظامی معاملات بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے درہم برہم ہیں اور خطیر سرمایہ کہ کیمیکلز کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے، اگ یہ ہی رویہ رہا تو وہ دور بھی دور نہیں کے طلبہ اپنا حق ان سڑکوں پر حاصل کریں گے ۔

باسق بن ندیم  نے مزید کہاکہ اس شدید گرمی میں جب بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا K-Electric کا مقصد اول ہونا چاہیےتو یہ ادارہ انتظامیہ کی مدہوش حالت کے سبب اپنی من مانی کررہی ہے اور اس مشکل دور میں طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیلواڑ کررہی ہے ۔