غلط معلومات موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے، وزیر خارجہ

370

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہاہے کہ ڈس انفارمیشن موجودہ دور کا بڑا مسئلہ ہے اور اس حوالے سے روک تھام کے ساتھ لوگوں میں آگاہی بھی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان نے دوست ممالک کے ساتھ مل کر ڈس انفارمیشن کے خلاف اقدامات کئے ہیں جبکہ اس سے موثر طریقہ سے نمٹنے کےلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

 بلاول زرداری نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اس دور کا بڑا مسئلہ ہے اور اس حوالے سے روک تھام کے ساتھ لوگوں میں آگاہی بھی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے دوست ممالک کے ساتھ مل کر ڈس انفارمیشن کے خلاف اقدامات کئے ہیں جبکہ اس سے موثر طریقہ سے نمٹنے کےلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈس انفارمیشن سے آگاہی کےلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جا سکتی ہے، اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹی کو مسئلے کے حل کےلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔