زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

219

.اسلام آباد: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقعہ ہوگئی ہے

میڈیا ذرائع کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے-

حالیہ ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعداسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 8ارب 23 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں –

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں میں اضافہ کی وجہ سے ہورہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پیر تک چین سے دو ارب تیس کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور روپے کی قدر میں بھی استحکام متوقع ہے-