سندھ ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی مخالفت کردی

335
second phase

کراچی:  عدالت عالیہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے التو کی مخالفت کردی۔

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام اسٹیشنری تیار ہے اور  بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے سامان کی ترسیل بھی شروع ہوچکی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے کاغذات نامزدگی جمع ہورہے ہیں۔

درخواست گزار سمیت تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا کہ تمام حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں کے سربراہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھے۔ تمام حلقہ بندیاں قانون کے مطابق کی ہیں۔ ڈی لیمٹیشن اتھارٹی بنائی ہے جس نے تمام شکایت سن کر فیصلہ کیا ہے۔