خواتین اساتذہ کو اسکوٹیاں دینےکا فیصلہ، درخواستیں طلب

318
scooters

لاہور : پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں تعینات خواتین اساتذہ کو اسکوٹیاں فراہم کرنے کے فیصلے کے بعد درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ سے رواں سال اگست میں درخواستیں طلب کی جائیں گی جبکہ نومبر میں درخواستوں کی اسکروٹنی کرنے کے بعد دسمبر 2022ء1 لاکھ 60 ہزار سکوٹیاں فراہم کردی جائیں گی۔ تاہم اہل خواتین اساتذہ کے لئے ان کا ملازمت پر مستقل ہونا لازم اور 50 ہزار روپے تنخواہ تک کی شرائط عائد کی گئی ہیں جبکہ خواتین اساتذہ کو اسکوٹی کی مد میں اڑھائی ہزار سے 300 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔