سری لنکا سیریز: بابر اعظم نے پہلے ہی ٹریننگ کا آغاز کردیا

311

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹریننگ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، یہی وہ چیز ہے جو بابر کو دیگر کھلاڑیوں میں ممتاز بناتی ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ 26جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی لیکن بابر اعظم کے ہمراہ امام الحق بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

 پاکستان ٹیم کا ابھی کیمپ شروع نہیں ہوا لیکن کپتان بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں ۔ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں وہ صبح کے اوقات میں ٹریننگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور جہاں کوئی کمی محسوس کرتے ہیں اس کے لیے پریکٹس شروع کر دیتے ہیں ۔

انفرادی ٹریننگ کے لیے اوپنر امام الحق بھی ان کے ہمراہ ہو تے ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق کو وہاب ریاض نے بولنگ کی، بابر اعظم اور امام الحق کو تھرو ڈائون کے ساتھ بھی پریکٹس کرائی گئی۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون جب کہ ٹیسٹ کے چوتھے نمبر کے بیٹر بابر اعظم نے سلیب کی مدد سے خصوصی ٹریننگ کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم نے بانس کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس کرائی۔