پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیوہ خواتین کا دن کل منایا جائے گا

452
celebrated

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیوہ خواتین کا عالمی دن کل 23جون جمعرات کو منایا جائے گا۔

دن کے منانے کا مقصد بیوہ عورتوں کو درپیش چیلنجز سے آگاہی اور حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا شکار ہونے والے بیوہ عورتوں کی بہبود کیلئے آواز کو بلند کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین بیوہ عورتوں کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔