ٹوئٹر نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

282

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نئے اور دلچسپ فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی دیرینہ خواہش پوری کر سکیں گے-

ٹوئٹر نے صارفین کے اصرار پر طویل تحریری پوسٹ کے فیچر پر کام کا آغاز کردیا ہے- اس سے قبل صارفین کی مجبوری تھی کہ وہ صرف 280 سے زائد حروف پر مبنی پوسٹ نہیں لکھ سکتے تھے- ٹیک کرنچ کے مطابق ٹوئٹر نوٹس نامی نیا فیچر کئی دلچسپ آپشنز کے ساتھ آئے گا، جس میں فارمیٹنگ اور میڈیا اپ لوڈنگ کی سہولت کے ساتھ صارفین طویل مضمون بھی لکھ سکیں گے-

بیٹا ٹیسٹنگ مراحل میں موجود یہ فیچر فی الوقت چند صارفین ہی کو مہیا کیا جائے گا-