این اے 245 :ضمنی انتخاب میں سیکورٹی کے لیے فوج سے مدد مانگ لی گئی

399

کراچی: الیکشن کمیشن نے این اے 245کے ضمنی انتخاب کے لیے پاک فوج کی سیکورٹی مانگ لی۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت دفاع کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیے جائیں گے۔مراسلے میں بتایا گیا کہ این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب 27جولائی کو ہوگا جبکہ پاک فوج کے جوان 26 تا 28جولائی اسٹینڈ بائی رکھیں جائیں-

مراسلے میں فوج کی سیکورٹی سے متعلق کہا گیا کہ پرامن، شفاف انتخاب، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجی جوان تعینات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاک فوج کی سیکورٹی آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت طلب کی ہے۔