جنوبی کوریا کا پہلا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

406

خلا میں ملک کے عزائم کو تیز کرتے ہوئے جنوبی کوریا نے اپنا پہلا مصنوعی سیارہ کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑ دیا ہے۔یہ مقامی کوریائی سیٹلائٹ لانچ وہیکل II کی دوسری لانچ تھی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق لانچ کو نوری کے نام سے جانا جاتا ہے، جس نے سیول سے تقریباً 500 کلومیٹر (310 میل) جنوب میں گوہیونگ سے اڑان بھری۔ڈمی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی سابقہ کوشش اکتوبر 2021 میں ناکام ہو گئی تھی۔

جنوبی کوریا کے خلائی پروگرام کا مقصد 2030 تک چاند پر ایک پروب بھیجنا ہے۔