پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گیس کنکشنز جاری کرنے کی ہدایت دیدی

230

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم کی صدارت میں ہوا، جس میں سینیٹر طلحہ محمود،سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شاہدہ اخترعلی، شیخ روحیل اصغر، وجیہہ قمر، سید حسین طارق ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ، سید طحہٰ ایم ڈی پی ایس او و دیگرنے اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہاکہ جن جن علاقوں میں گیس پائپ لائنیں پڑ چکی ہیں، انہیں آج سے گیس میٹرز دینا شروع کردیے جائیں۔سیکرٹریپٹرولیم نے کہاکہ پچھلی حکومت نے دسمبر 2021ء میں گیس کیکمی کے باعث نئے گیس میٹرز پر پابندی لگائی تھی، جہاں جہاں گیس کے پائپ پڑچکے ہیں انہیں گیس کنکشن دیں گے۔,ملک میں گیس کی سپلائی 27فیصدلوگوں کوہے۔