مسجد میں گانے اور رقص کی وڈیو بنانے والے 3 نوجوان گرفتار

445

قاہرہ: مصر میں  پولیس نے مسجد میں گانے اور رقص کی وڈیو بنانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جسے وڈیو میں مائیکروفون کے ساتھ رقص کرتے، چھلانگ لگاتے اور گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ اس وڈیو سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ایک شخص کو مائیکروفون میں گاتے ہوئے اور مسجد کے اندر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گانا گانے والے، اس کی وڈیو بنانے والے اور رقص کرنے والو کو گرفتار کرلیا گیا۔

زیر حراست ملزمان کو دہشت گردی اور غلط معلومات پھیلانے کے الزامات کا سامنا ہے۔