محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کیخلاف ورزی پر 7 ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے

387

کراچی پولیس نے محکمہ داخلہ سندھ کے حکم کی خلاف ورزی پر 7 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی ایسٹ کی ہدایات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹرز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 7 ریسٹورنٹس سیل کردیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر ارسلان سلیم نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے احکامات کو نافذ کرنے کیلئے سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اوقات کار کی خلاف ورزی پر درج ذیل اداروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ارسلان سلیم کا کہنا تھا کہ سیل کیے گئے ریسٹورنٹس میں سورما والا، ٹرانزیکس بخارات، گرین او، شووی گھریلو آلات، ہیومر آئس کریم، ڈیری فیسٹ آئس کریم اور کیلیفورنیا پیزا شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول نے کہا کہ کارروائیاں محکمہ داخلہ کے احکامات کو نافذ کیے جانے کیلئے کی گی ہیں، اوقات کار کی خلاف ورزی پر سات 7 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔