وفاقی وزیر داخلہ سے تاجروفد کی ملاقات، کاروباری اوقات پر تجاویز پیش کردیں

365
suggestions

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے تاجروں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ہے جس میں کاروباری اوقات کار کے حوالے گفتگو کی گئی تاجروں نے تجاویز بھی پیش کیں۔

وزیر داخلہ نے تاجر نمائندوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری اوقات کار کی نئی تجاویز کا جائزہ لیکرصوبائی حکومتوں کی مشاورت سے فیصلہ کرینگے، حالیہ کاروباری اوقات کارکااطلاق مشاورت سے پورے ملک میں یکساں طورپر نافذ کیا گیا ہے، کاروباری اوقات کار میں یہ تبدیلی توانائی کی بچت کیلئے عمل میں لائی گئی ہے،توانائی کی کمی دور ہوتے ہی کاروباری اوقات کار کاازسر نو جائزہ لیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ ملک سے مکمل لوڈشیڈنگ کے جلداز جلدخاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کررہے ہیں، دکانداراورریسٹورنٹ مالکان اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ حالیہ کاروباری اوقات کارکااطلاق مشاورت سے پورے ملک میں یکساں طورپر نافذ کیا گیا ہے،کاروباری اوقات کار میں یہ تبدیلی توانائی کی بچت کیلئے عمل میں لائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی تجویز کی افادیت کا جائزہ لیکر مفاد عامہ میں فیصلہ کرینگے، تاجررضاکارانہ طور پر حکومتی ہدایت ناموں پر عملدرآمد کریں۔