محترمہ بینظر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثالی کردار کی سیاست دان رہیں، پرویز اشرف

209

اسلام آ باد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ متحرمہ بینظر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثالی کردار کی سیاست دان رہیں۔

راجا پرویز اشرف نے وزیر اعظم محترمہ بینظر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ کے کوششوں کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ متحرمہ بینظر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثالی کردار کی سیاست دان رہیں، انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری شمع کو روشن رکھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ انسانیت کے ساتھ زیادتی ہر مذہب ممنوع ہے، متحرمہ اپنے والد کو شہید ہوتے دیکھا، انہوں نے اسکا جواب جمہوریت سے دیا۔

راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ محترمہ کا قول ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے، وویمن کاکس کی بطور اسپیکر بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔