محترمہ بینظر دنیا میں خواتین کی مقبول لیڈر تھیں، یوسف رضا گیلانی

298

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ محترمہ بینظر دنیا میں خواتین کی مقبول لیڈر تھیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم محترمہ بینظر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور اسپیکر کبھی متحرمہ کو ملنے نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اسپیکر کے منصب کے تقدس کو کبھی پامال نہیں کیا، دوران اسپیکر کبھی بینظر کے ساتھ تصویر نہیں بنوائی ۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محترمہ دنیا میں خواتین کی مقبول لیڈر تھیں، حال ہی میں نیوزی لیڈ کی وزیر اعظم نے انکو خراج تحسین پیش کیا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ محترمہ پر کتاب لکھی جا سکتی ہے بولنے کے الفاظ نہیں، وویمن کاکس کو مزید فعال کیا جائے گا۔ خطاب کے دوران اٹھارہ اکتوبر 2007کو سانحہ کارساز کا ذکر کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی آبدیدہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ سورج ڈھلنے لگا تو مجھے میسج آیا حالات ٹھیک نہیں آپ یہاں سے نکل جائیں، میسج کے پی سے آیا تھا، میں نے وہ میسج محترمہ کو دکھایا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ محترمہ نے اپنی چادر فہمیدہ مرزا کو پہنائی اور خود نیچے کنٹینر کے کمرے میں چلی گئی، جب زیادہ روشنی ہوتی فہمیدہ مرزا کو کہتا کہ منہ چھپا لیں۔