سیاحت کا شوق رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آ گئی

349

لاہور: اندرون ملک اور دنیا بھر سے پاکستان کے سیاحتی مقامات پر آنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پنجاب حکومت نے دلکش مری پروجیکٹ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے-

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی صدارت میں مری ڈیولپمنٹ اینڈ امپروومنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ حمزہ شہباز نے اجلاس میں ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے ہرممکن سہولت کے ساتھ مری کے ہوٹلوں کےکرایے  بھی متعین کیے جائیں، اس اقدام سے سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا-

حمزہ شہباز نے کہا کہ ٹورازم پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی پیشہ ورانہ تربیت دی جائے۔  علاوہ ازیں مری آنے والی ٹریفک کی 24 گھنٹے بلاناغہ جدید وسائل استعمال کرتے ہوئے نگرانی کی جائے گی-