عمران خان نے نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا

258

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں ہفتے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26سال پہلے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی تھی، جب انصاف نہیں ہوتا تو کرپشن کی بیماری نظرآتی ہیں-

منگل کے روز کارکنوں سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اگرملک نے ترقی کرنی ہے تو قانون کی حکمرانی سے آئے گی- قانون کی حکمرانی کا مطلب یہ کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں۔ جس ملک میں ایک طبقہ قانون سے اوپر ہو تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں- ایسے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا-

سابق وزیراعظم نے خطاب میں مزید کہا کہ ملک میں وسائل نہیں انصاف کی کمی ہے- ملک کے بڑے، بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا- نیب ترامیم سے ملک اور قوم کی توہین ہوئی- بے شرمی سے نیب ترامیم کو پاس کیا گیا ہے، ان کواس بے شرمی کی وجہ سے ہی جیل میں ڈال دینا چاہیے- انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت نیب ترامیم کا پورا نوٹس لے گی- امپورٹڈ حکومت عوام کے لیے اقتدارمیں نہیں آئی-

عمران خان کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر نے کہا عمران خان نے سب کوجیل میں ڈال دینا ہے، سب کوپتا ہے یہ امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز ختم کرانے اقتدارمیں آئی ہے- اگریہ بے قصورتھے تو ان لوگوں کو کس چیز کا ڈرتھا- یہ نہیں ہوسکتا کسی کی ذات کے لیے قانون بنایا جائے- نیب ترامیم کے بعد نوازشریف، زرداری، مریم نوازبھی بچ جائیں گے-