جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

305

اسلام آباد: جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا-

وزارت تجارتِ کے حکام کے مطابق یورپی یونین کا نگراں مشن انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کے خاتمے، مزدوروں کے حقوق سمیت دیگر امور اور 27 کنونشنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا-

حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جی ایس پی کنونشنز پر بھرپور عملدرآمد کیا، جس وجہ سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا قوی امکان ہے- حکام کے مطابق اسٹیٹس میں توسیع کے بعد پاکستان کو مزید 5 کنونشنز پر عملدرآمد کرنا ہوگا-

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے یکم مئی کو قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کرنے کا کہا گیا تھا- 1971 میں اقوام متحدہ کی کانفرنس اینڈ ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ نے قرار داد منظور کی تھی کہ یورپی ممالک ترقی پذیر ممالک کی برآمدات بڑھانے اور وہاں پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ان ممالک کی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دی جائے گی-