دیہی علاقوں کے نام پر پی پی سارا فنڈ ہڑپ کر جاتی ہے، عمران اسماعیل

279

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے شہری علاقوں پر پی پی کی توجہ کم ہے۔ سارا فنڈ دیہاتی علاقوں کے نام پر ہڑپ کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی اتوار کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ شاہراہ قائدین پر احتجاجی مظاہرے سے عمران خان خطاب کریں گے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے۔ وہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرریے تھے، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، آفتاب صدیقی، محمود مولوی، جئے پرکاش، سعید آفریدی، جمال صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں صرف 8 فیصد افراد نے حصہ لیا۔ شہری علاقوں میں پی پی کی مقبولیت صفر ہے۔ شہری علاقوں پر پی پی کی توجہ کم ہے۔ سارا فنڈ دیہاتی علاقوں کے نام پر ہڑپ کیا جاتا ہے۔ مختلف اکانٹس سے ہوتا ہوا سوئس اکانٹس میں جاتا ہے۔ زرداری صاحب اور ان کے بچے یہ پیسہ استعمال کرتی ہے۔ آصف زرداری نیب اور اینٹی کرپشن کو چلانے کے مشورے دے رہے ہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم این اے 245 کا الیکشن بھرپور لڑیں گے۔