روس سے آلو کے بدلے گندم کی درآمد کی تجویز دیدی گئی

529

لاہور: پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے آلو کی بمپر فصل میں سے سرپلس روس کو ایکسپورٹ کرنے کی تجویز دے دی۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد نے بتایا کہ پاکستان میں 7.5 ملین ٹن آلو کی پیداوار میں سے 4 ملین ٹن کی مقامی طلب پوری کر کے 3.5 ملین ٹن سرپلس ہے۔

وحید احمد نے بتایا کہ وفاقی وزارت تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ روس کو آلو ایکسپورٹ کر کے گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آلو کی سرپلس پیداوار کی روس کو ایکسپورٹ سے کاشت کاروں کو فائدہ ہوگا۔