عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمی ریکارڈ 

322

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 8 ڈالر کی کمی کے ساتھ 109 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب لندن برینٹ 7 ڈالر کمی کے ساتھ 113 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں گیس 5 فیصد کمی کے ساتھ 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر فروخت ہورہی ہے۔