سڑکوں پر کوڑا پھینکے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

264
Initiation

لاہور میں سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پروالوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں۔اس مقصد کے حصول کے لیے ہر موقع محل،موسم اور تہوار کی مناسبت سے پلان تشکیل دے کر عملی نفاذ کیا جارہا ہے۔شہر بھر میں سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کی سختی سے انسپیکشن کر رہاہے۔ سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر کی ہدایات پر ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ شہر بھر میں سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کی سختی سے انسپیکشن کر رہاہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق غیر قانونی ڈمپنگ اور سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مون سون کے پیش نظر نالوں کے گرد غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

انفورسمنٹ ٹیمیں چوبیس گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں، انفورسمنٹ ٹیموں نے گزشتہ 15 دنوں میں 4 ہزار 336 مقامات کی انسپیکشن مکمل کی۔سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پر 809چالان کئے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر  14 لاکھ 76 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ معمولی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 896وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔گزشتہ 15 دنوں میں غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 02 گاڑیاں موقع پر تحویل میں لے لی گئیں۔