بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر سرگرم ہے، وزیر خارجہ

362

 اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہاہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر سرگرم ہے۔

بلاول زرداری نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی جیو پولیٹیکل اثرات سے براہ راست متاثر ہو رہی ہے، ہم نے بطور قوم پاکستان کو بہترین پوزیشن میں لانا ہے، اسلاموفوبیا اور اور بی جے پی لیڈروں کے حالیہ ریمارکس سے سنگین ماحول پیدا ہو رہا ہے۔

 بلاول زرداری نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہوتے تو شاید دونوں ممالک انتہائی اقدام نہ لیتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مسائل گزشتہ حکومت سے ملے جن سے نمٹنے کے لیے حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔