جعفرآباد، قیدی واش روم جانے کا چکمہ دے کر لاک اپ سے فرار

357

صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں قیدی واش روم جانے کا چکمہ دے کر فرار ہو گیا، قیدی زاہد حسین خود پولیس ملازم ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں قیدی کے فرار ہونے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں سٹی پولیس تھانہ گنداواہ کے لاک اپ سے قیدی فرار ہوگیا، مبینہ طورپر قیدی واش روم جانے کا چکمہ دے کر فرار ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ قیدی زاہد حسین خود پولیس ملازم ہے۔ یاد رہے رواں سال اپریل میں سروسز ہسپتال میں زیر علاج قیدی واش روم کے راستہ فرار ہوگئے تھے، قیدی کو علاج معالجہ کے لئے سروسز ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ سزا یافتہ مفرور قیدی منشیات فروشی کے کیس میں میڈیکل 2 وارڈ زیر علاج تھا۔