بلوچستان، آئندہ مالی سال  کا بجٹ اجلاس 20 جون کو طلب 

360
financial year

 بلوچستان  حکومت نے  آئندہ مالی سال 2022.23 کا بجٹ اجلاس 20 جون کو طلب کرلیا۔ مالی سال 2022.23 کا بلوچستان بجٹ 90 ارب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 600 ارب سے زائد حجم کے بجٹ میں 90 ارب سے زائد خسارے کا امکان ہے جبکہ 7 ہزار نئی آسامیاں کا اعلان بھی متوقع ہے ۔ صوبے میں تعلیم صحت امن و امان اور اب نوشی کیلئے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے گا جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 240 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ امن و امان اب نوشی کیلئے 50ارب لوکل گورنمنٹ کیلئے تیس ارب سے زائد کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی جانب کئے گئے اعلان کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔ کوئٹہ: بلوچستان کو رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے وفاق سے47 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ملیں گے۔