محکمہ تعلیم  کے 250 آفس اسسٹنٹ کو ترقیاں دے دی گئیں

401

کراچی (رپورٹ: حماد حسین) محکمہ تعلیم  کے 250 کے قریب گریڈ 16کے آفس اسسٹنٹ کو گریڈ 17 میں آفس سپریڈنٹ کے لئے ترقیاں دے دی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری کی سربراہی میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری تعلیم اسکول کی آفیس میں منعقد ہوا،جس میں سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری ، اسپیشل سیکریٹری تعلیم اسکولز روبینہ آصف میمن ، ایڈیشنل سیکریٹری جی اے اکبر برھماٹی ، ایس او ،  جی اے ، شیر محمد ، ایس او ، محکمہ اسکولز ٹو غفار سومرو ، ڈائریکٹر اسکولز سیکینڈری کراچی شاھد زمان ، ڈائریکٹر اسکولز سیکینڈری نواب شاہ شمس الدین دل ، ڈائریکٹر اسکولز سکھر ، حیدرآباد ، میرپور خاص اور لاڑکانہ کے علاؤہ صوبے کے تمام ڈی ای آوز نے شرکت کی۔

 اجلاس میں صوبے کے 250 کے قریب محکمہ تعلیم  کے گریڈ 16کے آفیس اسسٹنٹ کو گریڈ 17 میں آفیس سپریڈنٹ کے لئے ترقیاں دے دی گئیں ہیں اس موقع پر ایپکا رھنما اظھر علی بھٹو ، عمران سولنگی ، آغا خداداد ، سید عارف علی ، طارق سومرو دیگر نے سیکریٹری تعلیم اسکولز غلام اکبر لغاری کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے چارج سنبھالتے ہی محکمہ کے ملازمین کو ترقیاں دینے کا عملی کام کیا ہے۔

 اظہر علی بھٹو و دیگر نے کہا کے ایپکا امید کرتے ہے کے سیکریٹری تعلیم جونیئر کلرک اور سینئر کلرکوں کو جلد اگلے گریڈ میں ترقیاں دیں گے اور ملازمین کے دیگر مسائل اولیت کی بنیاد پر حل کریں گے۔