محکمہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے آپریشن جاری

246

لاہور: سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن (ر) محمد ظفراقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ جنگلی حیات کا صوبہ میں غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے بھرپور آپریشن جاری ہے اور جس کے نتیجے میں وائلڈلائف سٹاف بہاولنگرنے فورٹ عباس سے نایاب جنگلی جانورنیل گائے کے غیرقانونی شکار میں مشغول چھ شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان سے مبلغ ایک لاکھ روپیہ محکمانہ معاوضہ کی مدد میں جرمانہ وصول کیا۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل فورٹ عباس بارڈ بیلٹ ایریا سے نایاب جنگلی جانور نیل گائے کے غیر قانونی شکار میں مصروف چھ افراد محمد رحیم، محمد امجد، محمد قمر، ساجد، محمد اظہر اور محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ان کا چالان مرتب کر کے قانونی کارروائی شروع کی تاہم ملزمان کی جانب سے کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر تمام ملزمان کو مجموعی طور پر مبلغ ایک لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔