مردوں کی عالمی ٹینس درجہ بندی، روسی کھلاڑی ڈینیل میدویدیف نمبر ون کھلاڑی بن گئے

344

ماسکو:روس سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی ڈینیل میدویدیف ٹینس کی نئی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون کھلاڑی بن گئے ہیں،سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک ڈچکووچ پہلی پوزیشن سے اب تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جرمن کھلاڑی

الیگزینڈرزویریف دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، 2003 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی درجہ بندی کی پہلی تین پوزیشنوں پر ڈچکووچ، نڈال یا راجر فیڈرر میں سے کوئی بھی شامل نہیں ہے، نئی عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر سپین کے کھلاڑی رافیل نڈال ہیں، پانچویں پوزیشن پر کیسپر روڈ جبکہ چھٹی پوزیشن پر سٹیفانوس موجود ہیں۔