بلاول بھٹو کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

494
بلاول بھٹو کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کردی ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائٹس آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگئے۔اس حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔