فنکشنل لیگ سندھ نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا

354

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے نئے مالی سال کی بجٹ کو آئی ایم ایف اور عوام دشمن بجیٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ، پینشن میں 5 فیصد اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اس مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرے کہ برابر ہے۔

بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے اور بالواسطہ ٹیکس میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ صنعتوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے سے صنعتیں بند ہو جائیگی جس کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری مزید بڑھ جائے گی۔

کنسٹرکشن صنعت میں مزید ٹیکس بڑھانے سے کوئی گھر نہیں بنا سکتا، سیمنٹ اور سریہ کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کرہی تھی، مزید قیمتیں بڑھانے سے عوام روڈوں پر آجائے گی، اور مہنگائی مزید 25 سے 30 فیصد بڑھ جائے گی۔